COVERING BOTH SIDES OF THE DURAND LINE

Search This Blog

پشتو کے معروف شاعر و فلسفی عبدالغنی خان کی 25ویں برسی عالمی وبا کے وجہ سے صرف سوشل میڈیا تک محدود

 

پشتو کے معروف شاعر و فلسفی عبدالغنی خان کی 25ویں برسی عالمی وبا کے وجہ سے صرف ۔سوشل میڈیا تک محدود۔


 

(رپورٹ ،عزیر عظمت)  

 پشتو زبان کے عظیم شاعر، مجسمہ ساز اور فلسفی، خان عبدالغنی خان المعروف  (لیونے فلسفی) کی 25ویں برسی آج منائے جا رہے ہیں۔  خان عبدالغنی خان  1996 میں  اس جہاں فانی سے کوچ کر چکے ہیں۔  


ہر سال کے طرح اس سال بھی باچاخان ٹرسٹ کے زیراہتمام نامور شاعر، فلسفی، مجسمہ ساز اور مصور خان عبدالغنی خان کی 25ویں برسی کے حوالے سے ’’د غنی میلہ‘‘ کے عنوان سے یک روزہ تقریبات باچاخان مرکزپشاور میں منقعد ہوچکے تھے، لیکن عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کے کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے کے بعد یہ سرگرمیاں معطل کردی گئی۔

 " باچا خان مرکز طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق غنی خان کی برسی تقریب کے حوالے سے منعقدہ ’’د غنی میلہ ‘‘ کی تقریب منسوخ کردی گئی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اے این پی سربراہ اسفندیارولی خان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے کے بعد یہ سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں۔اسفندیارولی خان نے خود کو قرنطین کردیا ہے"۔     

No comments