COVERING BOTH SIDES OF THE DURAND LINE

Search This Blog

ایران کو تیل کے بدلے پانی دینگے، اشرف غنی نے کمال خان ڈیم کا افتتاح کردیا



افغان صدر اشرف غنی احمدزئ نے افغانستان کے صوبہ نمروز میں کمال خان ڈیم کا افتتاح کردیا



(رپورٹ ،عزیر عظمت )

افغانستان کے صوبہ نمروز میں افغانستان سے ایران جانے والے پانی پر کمال خان ڈیم کی تعمیر مکمل، پانی ذخیرہ ہونا شروع۔جس کا افتتاح اج بروز بدھ افغان صدر اشرف غنی نے کیا۔ اس موقع پر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ ایران اگر پانی کے بدلے میں تیل دیتے ہیں تو ہم پھر ایران کو پانی دینگے۔

انہوں نے کہا کہ اس ڈیم کے پانی بروز قیامت میرا شفاغت کرینگے اشرف غنی نے کہا کہ اس ڈیم کے وجہ سے تو مہاجر پرندو نے واپسی کا رح کرلیا ، لیکن یہ کافی نہیں ہے مہاجر انسانوں کو ابھی واپس انا ہے۔



ایک اندازے کیمطابق اس کے پانی سے نمروز صوبے کے ایک لاکھ اسی ہزار ایکٹر زمین کو سیراب کیا جائیگا، اور اس سے ریگستانی علاقہ سرسبز کھیت میں تبدیل ہوجائیگی، اس کے علاوہ ہمسایہ صوبے ہلمند میں بھی کجکی ڈیم کے دوسرے فیز پر کام کا آغاز کیا جاچکا ہے دوسری جانب ایران کی جانب سے اس پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے اور کہا ہے کہ یہ عمل ایران کو دشت میں بدلنے کے مترادف ہے اور اس سے ایران کے 2 صوبے سیستان اور بلوچستان کے اکثر علاقے بنجر ہوجائینگے۔افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اس ڈیم کو افغانستان کی ملکیت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ پانی کو ہمسایہ ممالک کے تیل کی قیمت کے برابر لائنگے اور ملک کے طول و عرض میں مزید بڑے ڈیم بنائے جائینگے۔یاد رہے کہ اس ڈیم سے 9 میگاواٹ بجلی بھی پیدا کی جائیگی۔ 

No comments